تھرپارکر پولیس کا چھاپہ ، 498 لیٹر کچی شراب برآمد،چھ ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مارچ 2017 11:45

تھرپارکر  پولیس کا چھاپہ ، 498 لیٹر کچی شراب برآمد،چھ ملزمان گرفتار
تھرپارکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) تھرپارکر کے نواحی گائوں غالب شاہ میں پولیس نے کچی شراب کی بھٹی چھپانے کے دوران 498 لیٹر کچی شراب برآمد کرکے چھ ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پولیس کے مطابق تھرپارکر کے نواحی گائوں غالب شاہ میں پولیس نے کچی شراب کی بھٹی پر چھاپہ مارا۔ چھاپہ کے دوران 498 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی گئی۔ پولیس نے چھ ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ چھ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ملزمان کو تھانہ اسلام کوٹ منتقل کرکے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :