لودھراں ، بستی ملوک روڈ پر وین الٹنے سے 15طالبات زخمی ، ہسپتال منتقل

جمعہ 24 مارچ 2017 11:44

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) لودھراں میں بستی ملوک روڈ پر وین الٹنے سے 15طالبات زخمی ہوگئیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا‘ حادثہ وین کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو لودھراں میں بستی ملوک روڈ پر وین الٹ گئی۔ حادثے میں پندرہ طالبات زخمی ہوگئیں۔ وین طالبات کو کالج لے کر جارہی تھی۔ حادثہ وین کا ٹائی راڈ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا زخمی طالبات کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :