کراچی،شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعہ 24 مارچ 2017 11:44

کراچی،شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے پولیس نے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ الفلاح سوسائٹی میں لوٹ مار کرنے والا ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔

(جاری ہے)

گرفتار ڈاکو بابر، ایاز اور قدیر اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ان سے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ دوسری جانب ملیر الفلاح کے علاقے میں لوٹ مار کرنے والے ڈاکو کو شہریوں نے دھر لیا۔ مشتعل عوام نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کا ایک ساتھی فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :