کراچی،اورنگی ٹائون کے قطر ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا

اطلاع ملنے پر پولیس نے ہسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیجز قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 11:44

کراچی،اورنگی ٹائون کے قطر ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء) کراچی کے قطر ہسپتال سے نومولود بچہ اغوا کر لیا گیا ، پولیس نے بچے کے اغوا کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ایک عورت کو بچہ لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں اورنگی ٹاؤن کے قطر ہسپتال سے ایک دن کا بچہ اغوا کر لیا گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ہسپتال کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ فوٹیج میں ایک خاتون کو جاتے دیکھا جا سکتا ہے جس نے بچے کو چادر میں چھپا رکھا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج میں نظر آنے والی خاتون کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :