نیویارک،تشدد کا شکار احمدہسپتال سے ڈسچارج

جمعہ 24 مارچ 2017 11:44

نیویارک،تشدد کا شکار احمدہسپتال سے ڈسچارج
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مارچ2017ء)امریکا میں زیرعلاج کیڈٹ کالج لاڑکانہ کے طالب علم احمد کو ایک بار پھر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ۔ احمد کو چھوٹے آپریشن کے چار گھنٹے بعدہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔

(جاری ہے)

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں تشدد کا نشانہ بننے والے محمد احمد کا امریکا میں علاج جاری ہے۔ احمد کا گزشتہ روز چھوٹا آپریشن کیا گیا جس کے بعد اسے اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ والد کے مطابق احمد کو چھوٹے آپریشن کے چار گھنٹے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا جبکہ احمد کو مزید دو سے تین بار معائنے کیلئے اسپتال جانا ہوگا۔