شہد ہر قسم کے جرثوموں (بیکٹیریا) کو ہلاک کرسکتا ہے، آسٹریلوی سائنس دان

جمعہ 24 مارچ 2017 11:44

شہد ہر قسم کے جرثوموں (بیکٹیریا) کو ہلاک کرسکتا ہے، آسٹریلوی سائنس ..
سڈنی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) آسٹریلوی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ شہد ہر قسم کے جرثوموں (بیکٹیریا) کو ہلاک کرسکتا ہے جنہیں اینٹی بایوٹک دوا بھی ختم نہیںکر سکتی ۔

(جاری ہے)

یورپین جرنل آف کلینیکل مائیکروبائیالوجی اینڈ انفیکشس ڈزیزز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہد میں قدرتی طورپرغیرمعمولی جراثیم کش صلاحیت پائی جاتی ہے اور یہ ’’ایم آر ایس اے‘‘ کہلانے ان خطرناک جرثوموں تک کو باآسانی ہلاک کرسکتا ہے جن میں اینٹی بایوٹکس (جراثیم کش دواؤں) کے خلاف مزاحمت مسلسل بڑھتی جارہی ہے اور آجکل کوئی بھی دوا ان پر اثرانداز نہیں ہورہی۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اصلی شہد میں جراثیم کش خصوصیات پائی جاتی ہیں اوراس میں ایسے خامرے (اینزائمز) موجود ہوتے ہیں جو جرثوموں کو ہلاک کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :