Live Updates

پیپلز پارٹی رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش ٹھُکرا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 11:18

پیپلز پارٹی رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت کی پیشکش ٹھُکرا دی
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے کی پیشکش کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید ظہیر علی شاہ کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن ظہیر علی شاہ نے یہ کہہ کر وزیر اعلیٰ کے پی کے کی اس پیشکش کو ٹُھکرا دیا کہ میں سیاست کو خیرباد کہہ سکتا ہوں لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کو نہیں چھوڑ سکتا۔ وزیر اعلٰی کے پی کے نے ظہیر شاہ کے گھر کا دورہ کرنے پر اننہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی۔ سابق صوبائی وزیر نے کہا کہ میں کبھی بھی ذوالفقار بھٹو اور ان کی صاحبزادی بے نظیر بھٹو کی پارٹی کبھی نہیں چھوڑوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات