صوبے اور فاٹا میں قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سید مظفر

جمعہ 24 مارچ 2017 11:15

صوبے اور فاٹا میں قیام امن  کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر خزانہ ایڈووکیٹ سید مظفرکا کہنا ہے کہا صوبے اور فاٹا میں قیام امن کے لئے سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پرامن ماحول کے تمام شعبوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ضروری ہے۔

صوبہ بھر کے عوام صوبے اور فاٹا کے علاقوں میں قیام امن کے لئے پک افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اجلاس کے بعد طالبہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ مظفر نے کہا کہ طلباء ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور حکومت تعلیم کے فروغ اور ٹیکنیکل تربیت پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں صوبے بھر میں مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :