کراچی میں ایک ماہ کے دوران 20افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق

جمعہ 24 مارچ 2017 11:15

کراچی میں ایک ماہ کے دوران 20افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) کراچی میں ایک ماہ کے دوران 20افراد میں چکن گنیا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ،جبکہ درجنوں مشتبہ کیسز مختلف ہسپتالوں میں رپورٹ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لیاری، اورنگی ٹاون، ابراہیم حیدری، بن قاسم اور گڈاپ کے ہسپتالوں میں تیز بخار کے درجنوں مریض سامنے آئے جس پر سلسلے میں ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر محمد توفیق کا کہنا تھا کہ رواں ماہ اب تک چکن گنیاکی98مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں جن میں سے 20میں چکن گنیا کی تصدیق ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہر میں کہیں بھی بخار کے کیسز سامنے آرہے ہیں جنہیں عوام چکن گنیا کے کیسز ہی سمجھ ر ہے ہیں تاہم ایسا نہیں ہے چکن گنیا کے کیسز میں بتدریج کمی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا کام چکن گنیا کے مریضوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنا ہے جو کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :