پی ایس ایل کے بعد کرکٹ بحال ہونے کی بجائے بدنام ہو گئی ۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 24 مارچ 2017 11:06

پی ایس ایل کے بعد کرکٹ بحال ہونے کی بجائے بدنام ہو گئی ۔ شیخ رشید
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24 مارچ 2017ء) :  عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نجم سیٹھی نے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل کروایا جو کہ ایک اچھا اقدام تھا لیکن پی ایس ایل کے بعد پاکستان کی کرکٹ بحال ہونے کی بجائے بدنام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

شیخ رشیدنے کہا کہ کرکٹ کی بدنامی کی وجہ کھلاڑیوں کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونا ہے۔ لیکن اگر دیکھا جائے تو کھلاڑی تو دور پاکستان کے وزیراعظم کی بھی کرپشن کیس میں بازگشت ہے اور ادارے بھی اپنا کام ٹھیک سے نہیں کر رہے ۔ ایسے میں کھلاڑیوں کا بھی دل کرتا ہے کہ ان کے پاس نئی گاڑی ہو، اچھا گھر ہو۔ شیخ رشید نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :