قصورمیں مردم شماری کے حوالے سے سٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل

جمعہ 24 مارچ 2017 10:50

․ قصور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنرقصور عمارہ خان کے زیرصدارت خانہ و مردم شماری کے سلسلہ میں کئے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ڈپٹی کمشنر کمیٹی روم میں منعقدہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سیدموسیٰ رضا‘ اسسٹنٹ کمشنرچونیاںعائشہ غضنفر‘ اے سی پتوکی محمدشاہ رخ نیازی‘ پاک آرمی سے میجر ظفرعلی‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن میاں ذوالفقار علی‘ تحصیل آفیسر مردم شماری قصور محمدرضوان ودیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع قصورمیں مردم شماری کے حوالے سے سٹاف کی ٹریننگ کا مرحلہ مکمل ہوچکاہے اورپاک آرمی کیساتھ ملکر سٹاف کو لانے اورلیجانے کیلئے ضلع بھرکا ٹرانسپوٹیشن کا جامعہ پروگرام جلد ترتیب دیدیاجائیگا۔ ڈپٹی کمشنر قصورنے اسسٹنٹ کمشنرزکو ہدایت کی کہ وہ ان اضلاع میں جہاں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکاہے وہاں رابطہ کرکے مردم شماری کے حوالے سے درپیش مسائل اور انکے حل بارے معلومات اکٹھی کریں تاکہ ضلع قصور میں خانہ ومردم شماری کے عمل کو شفاف اور اچھے اندازمیں مکمل کیاجاسکے۔

متعلقہ عنوان :