سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے، ملک محمد احمد خاں

جمعہ 24 مارچ 2017 10:50

قصور۔24 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ‘یوم پاکستان کے موقع ہم سب کو یہ عہد کرنا ہے کہ وطن دشمن عناصر کو ملکر شکست دینگے ‘موجودہ حکومت نے ملک و قوم کی ترقی ‘خوشحالی ‘بے روزگاری اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے اور عام آدمی کے معیاری زندگی کو بلند کرنے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ‘ملک سے انتشار کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے اب وہی کامیاب ہوگا جو سچے دل سے عوام کی خدمت کریگا ‘حکومت زراعت کے شعبے میں ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ‘دیہی علاقوں میں پختہ سڑکوں کی تعمیر سے ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار ترجمان پنجاب حکومت و ممبر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے قصور کے نواح حسین خانوالا میں یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ، وسیم اختر شیخ ، رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں ، سینئر وائس چیئر مین ضلع کونسل ملک اعجاز احمد خاں ، صدر ڈسٹرکٹ بار قصور ملک ریاض احمد خاں ، چیئر مین مارکیٹ کمیٹی ناصر محمود خاں ، وائس چیئر مین جمیل احمد خاں اور علاقہ کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے آج یوم پاکستان کے موقع پر ہم سب کو ملکر یہ عہد کرنا ہے کہ پاکستان کو ایک مضبوط اور مستحکم ملک بنانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اور ملکر وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کرنے والے دہشتگردوں اور انکی سرپرستی کرنیوالوں کو شکست دینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج پاکستان وزیر اعظم محمد نوازشریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور وہ وقت دور نہیں پاکستان کا شمار دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں ہوگا۔ اراکین قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں ‘وسیم اختر شیخ اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کسانوں اور کم آمدنی والے افراد کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے تاریخی اقدامات کئے ہیں ۔آج دیہی علاقوں میں سٹرکوں کے جال بچھائے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے کسان بھائیوں کیلئے کھادوں پر سبسڈی ، بلا سود قرضوں کی فراہمی سمیت مختلف منصوبوں جاری ہیں جن سے کسان خوشحال ہو گااور عام آدمی کے معیار زندگی میں بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :