پرنسپل ایسوسی ایشن نے پروفیسرسبحان کے بطورڈائریکٹر تعنیاتی کوخوش آئندقراردے دیا

جمعہ 24 مارچ 2017 10:50

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء)پرنسپل ایسویسی ایشن کی طرف سے ڈاکٹرپروفیسرسبحان اللہ شاہ کی ڈائریکٹر ہائیرایجوکیشن تعنیاتی کاخیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویزخٹک کاتہہ دل سے شکریہ اداکیاگیاہے، ایسوسی قایشن کے صدرپروفیسرایس ایم فیاض نے اس سلسلے میں کہاہے کہ ڈاکٹرپروفیسرسبحان اللہ شاہ ممتازما ہرتعلیم، فرض شناس اوراپنے پیشے سے مخلص انسان ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وہ اپنے نئے فرائض منصبی پوری تندہی سے سرانجام دینے کی بھرپوراہلیت رکھتے ہیں۔