ترکی، روسی سیاحوں کی پہلی ترجیح

جمعہ 24 مارچ 2017 10:10

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) موسم گرما میں بیرون ملک تعطیلات کے لئے ترکی، روسی سیاحوں کی پہلی ترجیح دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

رشئین فیڈریشن ٹورازم ایجنسی کے معروف ٹور آپریٹرز کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق کٴْل ریزرویشنوں کے 32 فیصد کے ساتھ ترکی گرما کی تعطیلات کے لئے روسی سیاحوں کی مقبول ترین ترجیح دکھائی دے رہا ہے۔

روسی سیاحوں کی ماہِ مئی کی تعطیلات کی طلب رواں سال میں سال 2016 کے مقابلے میں 12 فیصد زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔سیاحتی ماہرین کے مطابق رواں سال ماہِ جنوری میں سال 2016 کے ماہِ جنوری کے مقابلے میں 81 فیصد اضافے کے ساتھ روسی سیاحوں کی تعداد 40 ہزار 124 سیاح ریکارڈ کی گئی ہے اور رواں سال میں کٴْل 3 ملین روسی سیاحوں کی ترکی آمد متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :