نیٹو کمانڈر کا روس پر طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام

جمعہ 24 مارچ 2017 10:10

نیٹو کمانڈر کا روس پر طالبان کو اسلحہ فراہم کرنے کا الزام
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ایسے میں جب افغانستان میں امریکہ اور نیٹو افواج لڑائی میں مصروف ہیں، عین ممکن ہے کہ روس طالبان کو اسلحہ فراہم کر رہا ہو۔ یہ بات امریکی سینیٹ کی مسلح افواج کی کمیٹی کی سماعت کے دوران، نیٹو کے سینیئر کمانڈر، جنرل کرٹس کاپروتی نے بتایا کہ ’’میں نے دیکھا ہے کہ کافی عرصے سے روسی اثر و رسوخ بڑھ رہا ہے، جو رابطوں کے درجے کا ہے، اور شاید طالبان کو اسلحے کی فراہمی کا معاملہ ہے‘‘۔

(جاری ہے)

کاپروتی نے اِس بات کی وضاحت نہیں کی آیا کس طرح کی رسد فراہم ہو سکتی ہے یا روس کی براہ راست مداخلت کس قسم کی ہو سکتی ہے۔اٴْن کا یہ بیان اس شبہ کی بنیاد پر ہے جس کا گذشتہ ماہ جنرل جان نکلسن نے اظہار کیا تھا، جو افغانستان میں نیٹو افواج کے امریکی کمانڈر ہیں، جنھوں نے کہا تھا کہ روس طالبان کو حوصلہ اور سفارتی مدد فراہم کر رہا ہے۔ تاہم، نکلسن نے یہ نہیں بتایا تھا آیا روس دہشت گرد گروپ کو ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ ’وائس آف امریکا‘ کی افغان سروس کو دیے گئے ایک انٹرویو میں، اٴْنھوں نے کہا تھا کہ ’’روس طالبان کو جائز قرار دے رہا ہے اور طالبان کی مدد کر رہا ہے‘‘۔

متعلقہ عنوان :