یہودی بستیوں کی تعمیر میں40 فی صد اضافہ

جمعہ 24 مارچ 2017 10:10

تل ابیب ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) گزشتہ سال کے دوران فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر میں 40فی صد کا اضافہ ہوا ہے۔ اسرائیل کے محکمہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2016 کے دوران غرب اردن میں 630 رہائشی مکانات تعمیر کیے گئے جس میں 2015 کے مقابلے میں40 فی صد اضافے کی نشاندہی ہوتی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعداد و شمار ایسے وقت میں جاری کیے گئے ہیں کہ جب ایک روز قبل اسرائیلی حکومت کے وزیراعظم نے نئی صیہونی بستیوں کی تعمیر کا وعدہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی حکومت، فلسطینی علاقوں میں تعمیراتی کام روکنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔

اسرائیل نے 2016سے یہودی بستیوں کی تعمیر کی غرض سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسراقتدار آنے بعد سے اسرائیلی حکومت نے فلسطینی علاقوں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

متعلقہ عنوان :