گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران دالوں کی درآمد میں 1.199 ارب روپے کی کمی

جمعہ 24 مارچ 2017 09:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران دالوں کی درآمد میں 1.199 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران دالوں کی درآمدات کا حجم 12.544 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو جاری مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران 11.345 ارب روپے تک کم ہو گیا ہے۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران دالوں کی قومی درآمدات میں 10 فیصد کے قریب یعنی ایک ارب 19 کروڑ 90 لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :