ٹرمپ کو دھچکہ، اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام پر ووٹنگ موخر

جمعہ 24 مارچ 2017 09:50

ٹرمپ کو دھچکہ، اوباما ہیلتھ کیئر پروگرام پر ووٹنگ موخر
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ ملتوی ہو گئی ۔برطابوی نشریاتی ادارے کے مطابق ہیلتھ پروگرام میں ووٹنگ کے موخر ہونے سے صدر ٹرمپ کو ایک دھچکہ لگا ہے کیونکہ انھوں نے اصدرار کیا تھا کہ کہ وہ جمعرات کو کانگرس کے ایوانِ زیریں میں ہونے والی رائے شماری میں کامیابی حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ امریکہ کے ہیلتھ کیئر ایکٹ میں اس بات کا اشارہ ظاہر کیا گیا ہے یہ سابق صدر براک اوباما کے دستخط شدہ بل کی جگہ لے گا۔ایوان میں اکثریتی جماعت کے رہنما کیون میکارتھی کا کہنا ہے کہ وہ اس صورتحال کے باوجود میٹنگ کریں گے اور اب ہاؤس کے اندر دستخط ہوں گے۔وائٹ ہاؤ س کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ رات تین بجے ووٹنگ سے اجتناب کرنے کے لیے ووٹنگ صبح سویرے شروع ہوگی، ہم پراعتماد ہیں کہ صبح بل پاس ہو جائے گا۔اقلییتوں کی رہنما نینی پیلوسی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے نئے آنے والوں کے لیے غلط فیصلہ کیا ہے وہ بھی ایسے وقت میں جب آپ کو معلوم ہے کہ آپ تیار نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :