آئی اے ای اے کا بجٹ کم کرنے کے بارے میں یوکیاامانو کا انتباہ

جمعہ 24 مارچ 2017 09:40

ویانا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای ای) کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانونے خبردار کیا ہے کہ ضرورت کے اخراجات پورے نہ کئے جانے کی صورت میں ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا معمول کا عمل خطرے میں پڑ جائے گا۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یوکیا امانو نے منصوبہ بندی کے تحت ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے و نگرانی پر زیادہ اخراجات آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا معمول کا عمل خطرے سے دوچار ہے، رکن ممالک منجملہ امریکا بیشتر اخراجات برداشت کریں۔

یوکیا امانو نے کہا کہ انھوں نے واشنگٹن کا دورہ کیا ہے تاکہ امریکی حکومت اور کانگریس کی توجہ آئی اے ای اے کا بجٹ بڑھائے جانے کی طرف مبذول کرائی جا سکے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کو 2018 ء میں بجٹ میں اضافے کے ساتھ 37کروڑ یورو کی ضرورت ہو گی۔آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے کہا کہ بجٹ میں اضافہ کئے بغیر ایران کی ایٹمی تنصیبات کے معائنے و نگرانی کا معمول کا عمل انجام نہیں پا سکتا۔

یوکیا امانو نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھی ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کے پرامن ہونے پر ایک بار پھر تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران آئی اے ای اے سے متعلق اپنے تمام معاہدوں پر کاربند ہے۔

متعلقہ عنوان :