داعش کے خلاف جنگ روسی فوج کا قیمتی سرمایہ ہے، صدر پیوٹن

جمعہ 24 مارچ 2017 09:40

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) روسی صدرولادیمیر پیوٹن نے حقیقی جنگ میں شمولیت کو ملکی فضائیہ اور اسلحہ ساز فیکٹریوں کے لیے انتہائی اہم اور قیمتی تجربہ قرار دیا ہے۔دیگر ملکوں کے ساتھ فوجی اور دفاعی تعاون سے متعلق کمیشن کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ شام میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ میں روسی اسلحے اور ٹیکنالوجی کی افادیت اور کارکردگی پوری طرح ثابت ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دہشت گردوں کے کیمیائی ہتھیاروں کو ناکارہ بنانے نیز پالمیرا اور حلب میں بارودی سرنگوں کی صفائی میں روسی فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔ مذکورہ دونوں شہروں کو کچھ عرصہ قبل شامی فوج نے دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔روسی صدر نے ملکی اداروں پر زور دیا کہ وہ فوجی ٹریننگ کے معیار کو بڑھانے کے لیے جدید منطقی طریقے اپنائیں۔صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روسی ساز و سامان کے خریدار مستقل ہیں اور دنیا کی52 ممالک کو روسی ہتھیار برآمد کیے جا رہے ہیں۔روسی صدر کا کہنا تھا کہ روس کے دفاعی سودوں کی مالیت 50 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :