برطانوی وزیراعظم کا سکیورٹی اداروں کی کمزوری کا اعتراف

جمعہ 24 مارچ 2017 09:40

برطانوی وزیراعظم کا سکیورٹی اداروں کی کمزوری کا اعتراف
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا ہے کہ بدھ کو پارلیمنٹ کے احاطے میں حملہ کرنے والا شخص کو سکیورٹی ادارے پہلے سے پہچانتے ہیں۔

(جاری ہے)

پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے وزیراعظم تھریسا مئے نے کہا کہ حملہ آور برطانیہ میں پیدا ہوا ہے اور پولیس اور سیکورٹی ادارے اسے اچھی طرح پہچانتے ہیں۔ انہوں نے ملک کے سکیورٹی اداروں کی کمزوری کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ خطرات کی سطح بہت بلند ہے اور آئندہ بھی ایسے حملوں کا امکان پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :