مصری انتہا پسند ابوالعلا عبد ربہ شام میں فضائی حملے میں ہلاک

جمعہ 24 مارچ 2017 09:40

دمشق ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) مصر سے تعلق رکھنے والا انتہا پسند جنگجو ابوالعلا عبد ربہ شام میں ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوگیا ۔عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق وہ مصر کے معروف دانشور فرج فودہ کے قتل سمیت دہشت گردی کے متعدد حملوں میں ملوّث تھا۔

(جاری ہے)

ابوالعلا عبد ربہ شام میں خانہ جنگی چھڑنے کے بعد داعش میں شامل ہوگیا تھا لیکن بعد میں وہ اس کو چھوڑ کر احرار الشام میں شامل ہوگیا تھا۔شام میں صدر بشارالاسد کے لڑاکا طیاروں نے بدھ کو اس کے گروپ کو ایک فضائی حملے میں نشانہ بنایا تھا اور اس میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔اس گروپ کے ایک سابق جنگجو لیڈر نے قاہرہ میں العربیہ سے گفتگو کرتے ہوئے ابوالعلا کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

متعلقہ عنوان :