خرطوم میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ، پاکستان کے سفیر زاہد علی نے پرچم کشائی کی

جمعہ 24 مارچ 2017 01:50

خرطوم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان کے سفیر زاہد علی نے اس موقع پر پرچم کشائی کی۔

(جاری ہے)

خرطوم میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کے سلسلے میں یہاں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں بزنس مین، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں، این جی اوز ارکان اور پاکستانی شہریویں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

پاکستانی سفیر زاہد علی نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ اس موقع پر کیک بھی کاٹا گیا۔ پاکستانی سفیر زاہد علی نے پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی ترقی، خوشحالی، امن، وقار اور عزت کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

متعلقہ عنوان :