سرحدی محافظوں نے 2245 طوطوں کے ساتھ ایک شیر کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 23 مارچ 2017 23:53

سرحدی محافظوں نے 2245 طوطوں کے ساتھ ایک شیر کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام ..
یوکرین کے سرحدی محافظوں نے طوطوں سے بھربھری ایک گاڑی کے ساتھ 1 شیر کے بچے کو سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کی سٹیٹ باڈر گارڈ سروس نے یوٹیوب پوسٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے پورٹ آف اوڈیسا، جو اوڈیسا شہر کے نزدیک بحیرہ اسود کی ایک تجارتی بندرگاہ ہے،   پر ایک جانوروں کی گاڑی کی تلاشی لی۔

(جاری ہے)

گاڑی  کے ترک ڈرائیور  اور دو مسافروں کے مطابق گاڑی میں 2245 طوطے اور 4 کتے   تھے مگر جب تلاشی لی گئی تو طوطوں کے ساتھ ایک شیر کا بچہ بھی تھا جو کمبل کے نیچے چھپایا گیا تھا۔
حکام نے شیر کے بچےکو چڑیا گھر بھیج دیا گیا جبکہ ڈرائیور اور مسافروں کو شیر کا بچہ ترکی سمگل کرنے کی کوشش  پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔