برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ،متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ ہماری دوستی کے رشتے مضبوط ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے ،وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

جمعرات 23 مارچ 2017 23:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ،متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ ہماری دوستی کے رشتے مضبوط ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایک پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ افواج پاکستان کو ہم سب کا پاکستان مہم چلانے پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، اس مہم سے پوری قوم متحدہوئی ہے ،مہم نے برج الخلیفہ پر پاکستانی جھنڈے کو روشن کرنے میں معاونت کی ،ہم سب کا پاکستان مہم نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ۔

انہوں نے کہا کہ برج الخلیفہ کو قومی پرچم میں تبدیل کرنے پر پوری قوم یو اے ای حکام کی مشکور ہے ،متحدہ عرب امارات نے ثابت کیا کہ ہماری دوستی کے رشتے مضبوط ہیں ، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا وقار بلند ہو رہا ہے ۔