یو اے ای حکومت کی طرف سے برج الخلیفہ پر پاکستان کے جھنڈے کو روشن کرنے پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا وقارعالمی دنیا میں بحال ہو رہا ہے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 23 مارچ 2017 23:04

یو اے ای حکومت کی طرف سے برج الخلیفہ پر پاکستان کے جھنڈے کو روشن کرنے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے برج الخلیفہ پر پاکستان کے جھنڈے کو روشن کرنے پر پوری قوم ان کی شکر گزار ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا وقارعالمی دنیا میں بحال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم متحدہ عرب عمارات کی شکر گزار ہے کہ انہوں نے پاکستان ڈے پر برج خلیفہ پر پاکستان کے جھنڈے کو روشن کر کے یہ ثابت کیا کہ ہمارے دوستی کے رشتے پاکستان کے دفاع سلامتی اور ترقی کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا وقارعالمی دنیا میں بحال ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں افواج پاکستان کو یوم پاکستان پر ہم سب کا پاکستان کی کامیاب کیمپین چلانے پر مبارک باد پیش کرتی ہوں جس نے پوری قوم کو متحد کیا اور برج خلیفہ پر ہم سب کا پاکستان کے جھنڈے کو روشن کرنے میں معاونت کی اور پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا