صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقعہ پر اہم شخصیات کو اعزازات سے نوازا

ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں 46 ملٹری اور 50 سول ایوارڈز دیئے گئے

جمعرات 23 مارچ 2017 23:04

صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقعہ پر اہم شخصیات کو اعزازات ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔ جمعرات کو ایوان صدر میں منعقدہ خصوصی تقریب میں 46 ملٹری اور 50 سول ایوارڈز دیئے گئے۔ ان اعزازت میں ملٹری ایوارڈز کی کیٹیگریز میں 36 ہلال امتیاز (ملٹری) اور 10 ستارہ بسالت (ملٹری) جبکہ سول ایوارڈز کی کیٹیگریز میں1 ہلال شجاعت، 3 ہلال امتیاز ، 1 ستارہ پاکستان، 1 ستارہ شجاعت، 9 ستارہ امتیاز، 6 صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی، 1 تمغہ پاکستان، 16 تمغہ شجاعت، 11 تمغہ امتیاز اور 1 تمغہ خدمت شامل ہیں۔

قومی سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں میں 11 غیر ملکی شخصیات شامل ہیں، جن کا تعلق ناروے، ترکی، اٹلی، چین، برطانیہ، کینیڈا اور سری لنکا سے ہے۔

(جاری ہے)

اعزازات دینے کی تقریب میں وزراء، ارکان پارلیمنٹ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، سروسز چیفس، سفارتکاروں، اعلی سول و فوجی حکام اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

اس موقع پر جن شخصیات کو ہلال امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ان میں ایئر مارشل محمد اقبال، لیفٹیننٹ جنرل آصف ممتاز سکھیرا، ایئر مارشل مجاہد انور خان، ایئر مارشل ارشد محمود، لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن، لیفٹیننٹ جنرل قاضی محمد اکرام احمد، لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، میجر جنرل امجد اقبال، میجر جنرل محمد اشفاق، میجر جنرل پرویز احمد، میجر جنرل جواد خالق انصاری، میجر جنرل شہزاد ملک، میجر جنرل باسط رضا، ریئر ایڈمرل مختار خان، ریئر ایڈمرل فیاض گیلانی، ریئر ایڈمرل معظم الیاس، میجر جنرل شہزاد نعیم خان بلوچ، میجر جنرل سید شفقت اصغر، میجر جنرل محمد ہمایون سلیم، میجر جنرل عامر اسلم خان، میجر جنرل سید حسنات گیلانی، میجر جنرل علی فرحان، میجر جنرل سید انیس اکبر، میجر جنرل عابد اعجاز کاہلوں، میجر جنرل اظہر صالح عباسی، میجر جنرل ماجد احسان، میجر جنرل عامر عباسی، میجر جنرل سید قیصر عباس شاہ، میجر جنرل طارق قدوس، میجر جنرل عبداللہ ڈوگر، میجر جنرل حمود الزمان خان، میجر جنرل ظفر الحق، میجر جنرل شاہد محمود، ریئر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی، ریئر ایڈمرل آصف خالق اور میجر جنرل مقبول احمد شامل ہیں۔

ستارہ بسالت حاصل کرنے والوں میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک (شہید)، لیفٹیننٹ کرنل افتخار احمد جمیل (شہید)، فلائٹ لیفٹیننٹ حسین محمد مصدق، کیپٹن عمر فاروق سلیمان (شہید)، کیپٹن جواد احمد، حوالدار محمد ضیاء (شہید)، نائیک عبدالحمید، سباہی حسین علی (شہید)، سپاہی محمد شبیر (شہید) اور سپاہی قدیر احمد (شہید) شامل ہیں۔ سول ایوارڈز کی مختلف کیٹیگریز کے تحت ہلال شجاعت محمد طاہر رائے (لاہور) جبکہ ہلال امتیاز حاصل کرنے والوں میں پروفیسر ڈاکٹر محمد اشرف (اسلام آباد)، پروفیسر ڈاکٹر وسیم احمد (اسلام آباد) اور طارق احمد (راولپنڈی) شامل ہیں۔

بریگیڈئیر خالد فرید (کوئٹہ) کو ستارہ شجاعت سے نوازا گیا۔ اسی طرح ستارہ امتیاز حاصل کرنے والوں میں حبیب فدا علی مرحوم (کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر سید اطہر انعام (کراچی)، محسن رضا (لاہور)، استاد رئیس خان (کراچی)، پروفیسر ڈاکٹر حلیل توقر (ترکی)، ڈاکٹر لوکا ماریہ اولیوری (اٹلی)، یانگ ویج (چین)، مشتاق قاسم (کراچی) اور رئیس احمد شامل ہیں۔ اس موقع پر 6 شخصیات کو صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا گیا، جن میں ڈاکٹر خالد شریف (برطانیہ)، پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم بوگھیو (اسلام آباد)، سرفراز شاہد (اسلام آباد)، خورشید احمد ندیم (لاہور)، عالمگیر انور شیخ (کراچی) اور راشد احمد اسلم (فیصل آباد) شامل ہیں۔

تمغہ پاکستان سے محی الدین التانر (اسلام آباد) کو نوازا گیا۔ تمغہ شجاعت حاصل کرنے والوں میں ملک محمد یونس (شہید) (باجوڑ ایجنسی)، امجد خان (شہید) (مہمند ایجنسی)، حضرت غنی (شہید) (مالاکنڈ)، محمد ذیشان (شہید) (سیالکوٹ)، عبدالواجد خان (شہید) (پشاور)، فضل نعیم (پشاور)، لیاقت علی (بلوچستان)، بریگیڈیئر عمران مشتاق (پشاور)، راجہ شہباز خان (گلگت)، لیفٹیننٹ کرنل عامر نوید حسین (کوئٹہ کینٹ)، زاہد جمال (سکھر)، محمد اقبال (ملتان)، عمر خطاب (کراچی)، عزیز اللہ خان (کوئٹہ)، سید بلال احمد (کوئٹہ) اور ریاض احمد (شہید) (کوئٹہ) شامل ہیں۔

صدر مملکت نے جن شخصیات کو تمغہ امتیاز سے نوازا، ان میں پروفیسر نوید امام سید (کینیڈا)، پروفیسر ڈاکٹر بشریٰ مرزا (اسلام آباد)، ڈاکٹر جاوید کیانی (برطانیہ)، ڈاکٹر برونلے پیٹر (برطانیہ)، پروفیسر داریس مرزا (برطانیہ)، پروفیسر ڈاکٹر خالدہ سومرو (کراچی)، ڈاکٹر راشد احمد (کراچی)، محمد حمید شاہد (اسلام آباد)، پروفیسر چین جی ڈونگ (چین)، شاہروم صفدر خٹک (اسلام آباد) اور محمد مشتاق احمد (لاہور) شامل ہیں۔ اسی طرح سری لنکا سے افتخار عزیز کو تمغہ خدمت سے نوازا گیا۔