راولپنڈی کے قریب گزشتہ روز ہوائی جہاز گرنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 22:51

راولپنڈی کے قریب گزشتہ روز ہوائی جہاز گرنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) راولپنڈی کے قریب گزشتہ روز ہوائی جہاز گرنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے قریب گزشتہ روز ہوائی جہاز گرنے کی جھوٹی اطلاع دینے والے شخص کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔ گزشتہ روز اسماعیل اعظم نامی شخص نے ریسکیو 1122 پر جہاز گرنے کی غلط اطلاع دی تھی۔ ریسکیو اہلکار کی درخواست پر ملزم کے خلاف تھانا کلرسیداں میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔