آصف زرداری کا مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو 88ویں یوم پیدائش پر زبردست خراج عقیدت

جمعرات 23 مارچ 2017 22:52

آصف زرداری کا مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو 88ویں یوم پیدائش پر زبردست ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے مادرجمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے 88ویں یوم پیدائش کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوریت اور عوام کی فلاح کے لئے ایک مثالی زندگی گزاری۔ وہ نہایت جری اور اپنے مقصد پر قائم رہنے والی شخصیت تھیں جنہوں نے جمہوری جدوجہد میں بے پناہ سانحات اور شدید دکھ دیکھے۔

سابق صدر نے یہ بات بلاول ہا?س لاہور میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں کہی۔ جس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، پی پی پی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، سردار لطیف کھوسہ، چوہدری منظور، بشیر ریاض، صادق عمرانی، رخسانہ بنگش، ثمینہ خالد گھرکی اور منور انجم نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سابق صدر نے کہا کہ بیگم صاحبہ مشکلات کے باوجود سابق قدم رہیں اور انہوں نے برداشت کا سبق تمام مصائب کے باوجود نہیں بھولا۔

انہوں جمہوریت سے محبت کرنے والے لوگوں کو سبق دیا کہ وہ زندگی میں اعلیٰ مقاصد کے لئے جدوجہد کریں اور خود ان کی زندگی ایک مثالی زندگی تھی۔ انہوں نے کہا کہ یہ قسمت کی بات تھی کہ جب سیاسی جدوجہد کامیاب ہوئی اور ڈکٹیٹرشپ کی سیاہ قوتوں کو شکست ہوئی تو وہ اس فتح کو دیکھنے کے لئے ہمارے درمیان موجود نہ رہیں۔