ْپیپلزپارٹی دورحکومت میں امریکیوںکو غیرقانونی طور پر ویزوں کے اجراء کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم گیلانی نے اس معاملے میں براہ راست مداخلت کی تھی اور اعلیٰ سطح پر خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرائ کے فیصلے کئے گئے ،14جولائی 2010کو لکھے گئے خفیہ خط کے ذریعے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق سفیر حسین حقانی کو امریکیوں کو لمبی مدت کیلئے اور متعلقہ اداروں کے علم میں لائے بغیر ویزوں کے اجرائ کا اختیار دیا تھا

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

ْپیپلزپارٹی دورحکومت میں امریکیوںکو غیرقانونی طور پر ویزوں کے اجراء ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے دورحکومت میں امریکیوںکو غیرقانونی طور پر ویزوں کے اجرائ کا ریکارڈ منظر عام پر آگیا ،سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم گیلانی نے اس معاملے میں براہ راست مداخلت کی تھی اور اعلیٰ سطح پر خلاف ضابطہ ویزوں کے اجرائ کے فیصلے کئے گئے ،14جولائی 2010کو لکھے گئے خفیہ خط کے ذریعے اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سابق سفیر حسین حقانی کو امریکیوں کو لمبی مدت کیلئے اور متعلقہ اداروں کے علم میں لائے بغیر ویزوں کے اجرائ کا اختیار دیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ویزوں کے اجرائ کا لامحدود اختیار دینے سے متعلق متنازعہ خط سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

اس خفیہ خط کے مندرجات کے مطابق سابق وزیراعظم نے حسین حقانی کو واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام کو ویزوں کا متذکرہ اختیار دینے کے بارے میں آگاہ کیا اور امریکی آفیشلز کو ویزے جاری کرنے کے بارے میں متعلقہ حکام کو خلاف ضابطہ اجازت دی تھی ،2010میں حسین حقانی کو ایک سال کیلئے یہ اختیارات دیئے گئے تھے کہ وہ متعلقہ اداروں کے علم میں لائے بغیر لمبی مدت کے لئے ویزے جاری کر سکتے ہیں اور پاکستانی سفیر ویزوںسے متعلق وزیراعظم آفس کو معلومات دیں گے ،وزیراعظم ہا?س سے لیٹر پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی کے دستخط سے جاری ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سابق صدرآصف زرداری نے کہا تھا کہ حسین حقانی کے پاس ویزے دینے کا اختیار نہیں تھا۔