پاک فوج کا برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم میں مزین کرنے پر یو اے ای حکام اور عوام سے اظہار تشکر

اماراتی حکومت نے عسکری قیادت کی درخواست پر برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم میں مزین کیا: نجی ٹی وی کا دعوی

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

پاک فوج کا برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم میں مزین کرنے پر یو اے ای حکام ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے یو اے ای حکام اور عوام سے برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم میں مزین کرنے پر تشکر کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دبئی میں مقیم پاکستانی دبئی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی جانب سے برج الخلیفہ کو پاکستانی پرچم میں مزین کرنے پر یو اے ای حکام اور عوام کا شکریہ ادا کیا گیا اور کہا کہ دبئی میں مقیم پاکستانی دبئی کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے اماراتی حکومت نے عسکری قیادت کی درخواست پر برج خلیفہ کو پاکستانی پرچم کے رنگ میں رنگنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :