وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ پریڈ میں شرکت

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی یوم پاکستان کے موقع ..
کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے یوم پاکستان کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ پریڈ میں شرکت کی جسکے مہمان خصوصی صدر ممنون حسین تھے جبکہ وزیراعظم محمد نواز شریف ، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ دیگر وزراء اعلیٰ بھی اس موقع پر موجودتھے وزیراعلیٰ شام کو واپس کوئٹہ پہنچے اور یوم پاکستان کے حوالے سے منعقدہ موسیقی کے پروگرام میں شریک ہوئے۔