وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر قانون و ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد کی ملاقات،جنگلات کے تحفظ کی قومی پالیسی کے بلوچستان میں نفاذ اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر قانون و ماحولیاتی ..
کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری سے وفاقی وزیر قانون و ماحولیاتی تبدیلی زاہد حامد نے یہاں ملاقات کی وفاقی وزیر سیفران ، جنرل(ر) عبدالقادر بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں جنگلات کے تحفظ کی قومی پالیسی کے بلوچستان میں نفاذ اور اس پر عملدرآمد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی وزیر زاہد حامد نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے دے دی ہے اور پالیسی پر عملدرآمد کے لئے وفاقی حکومت صوبوں کو فنڈز فراہم کرے گی انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ہدایت پر زیارت اور ہربوئی کے صنوبر کے جنگلات کے تحفظ کے لئے مؤثر اقدامات کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ سمندری حیات اور ساحلی علاقوں میں ماحولیا ت کے تحفظ کے لئے بھی جامعہ پالیسی مرتب کی گئی ہے جس میں بلوچستان کے سمندری حدود میں شامل دو جزائر چرنا اور اسٹولا کو پالیسی کا حصہ بنایا گیا ہے جنکے حدود میں بڑے ٹرالر کے ذریعہ مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد رہے گی اور میرین پراٹیکڈ(PROTECTED) پالیسی پر عملدرآمد کے لئے پاکستان نیوی کا تعاون بھی حاصل ہوگا ملاقات میں بلوچستان کی چراگاہوں کی ترقی اور تحفظ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاقی وزیر نے اس ضمن میں بھی وفاقی حکومت کے تعاون کی یقین دہانی کرائی وفاقی وزیر نے صوبے میں شجر کاری ، تحفظ ماحولیات اور جنگلات میں اضافے کے لئے صوبائی حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان میں بین الاقوامی اہمیت کے حامل زیارت اور ہربوئی کے صنوبر کے جنگلات کے تحفظ، جنگلات میں اضافہ ، جنگلی حیات کی حفاظت اور وزیر اعظم کے گرین پاکستان پروگرام پر کامیابی سے عملدرآمد کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں صوبائی حکومت اس ضمن میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے وزیراعلیٰ نے جنگلات کے تحفظ کی قومی پالیسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ملک میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور ماحولیات کی بہتری کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا اور یقین دلایا کہ بلوچستان میں قومی پالیسی کا بھرپور طریقے سے نفاذ کیا جائے گا ، زیارت اور قلات میں گیس کے پریشر کی کمی کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی جانب سے اٹھائے گئے مسئلے پر وفاقی وزیر نے یقین دلایا کہ وفاقی وزارت پیٹرولیم کو اس مسئلے کے فوری حل کی ہدایت کی جائے گی تاکہ وہاں کے عوام کی توانائی کی ضروریات پوری کرکے جنگلات کے کٹاؤ پر قابو پایا جاسکے ملاقات میں ضلع زیارت اور قلات کے دوردراز کے علاقوں میں ایل پی جی پلانٹ کے ذریعہ گیس کی فراہمی سمیت ماحولیات اور جنگلات کے تحفظ کے لئے دیگر ضروری اقدامات اٹھانے سے بھی اتفاق کیا گیا جنکے لئے وفاقی حکومت معاونت کریگی اجلاس میں طے پایا کہ آئندہ ماہ وزیراعلیٰ اور وفاقی وزیر زاہد حامد پسنی میں میرین پروٹکیڈ پالیسی کے انعاد کا باقاعدہ افتتاح کرینگے۔