گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 23مارچ یو م پاکستان کے حوالے سے منعقد ہ پروقار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر صوبے کی پانچ شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے 23مارچ یو م پاکستان کے حوالے سے منعقد ..
کوئٹہ۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بروز جمعرات گورنر ہاوس کوئٹہ میں 23مارچ یو م پاکستان کے حوالے سے منعقد ہونے والی ایک سادہ اور پروقار تقریب میں مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر صوبے کی پانچ شخصیات میں قومی اعزازات تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ،معروف صحافی شہزادہ ذواالفقار احمد زئی ،بین الاقوامی شہرت یافتہ باکسروسیم ، محترمہ زینب بلوچ اور عبدالقیوم بیدار کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز دیا گیا جبکہ ڈاکٹر عبد الصبورابلوچ، صوبائی مشیر سردار رضا محمد بڑیچ ، رحمت بی بی عرف آرزو زیارتوالہ ،عمر گل عسکر ، عبدالقادر مجرم ، گل بنگلزئی ،سلطان احمد شاہوانی ، شمشاد نیلم، ڈاکٹر فاریہ سعید ، ڈاکٹر خالد محمود خٹک اور مرزا حسن ہزارہ کوتمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی ،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹینٹ جنرل عامر ریاض ، چیف سیکرٹری شعیب میر ، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم ،آئی جی پولیس احسن محبوب ، ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر مجیب الرحمن ، ڈی آئی جی کرائم برانچ شکیل احمد درانی کے علاوہ اعلیٰ سول و فوجی آفیسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :