بارکھان، یوم پاکستان گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میںپروقار تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 22:48

بارکھان۔23مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے سلسلے میں گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول بارکھان میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر بارکھان محمداکبرخان ترین تھے۔اس موقع پر ایس پی بارکھان فرازاحمد،ڈی ایس پی شفیق احمد،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر بارکھان اخترمحمدکھیتران،ڈپٹی دسٹرکٹ آفیسر بوائز سکولز نوید لطیف،پرنسپل ماڈل ہائی سکول محمداسلم کے علاوہ تمام ضلعی سربراہان اور علاقائی معتبرین نے بٹری تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

پولیس کے چاک وچوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔تقریب میں سکول کے بچوں نے تقاریر اور پی ٹی شو اور خاکے پیش کئے۔مقررین نے خطاب میں 23مارچ یوم پاکستان پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔تقریب میں ونگ کمانڈنٹ ایف سی کرنل ایاز خان نے بھی شرکت کی ۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی بلوچستان نے بلوچستان بلکہ پاکستان بھر سے دہشت گردی کو قابو پانے میںاپنی جانیں قربان کی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے بھرپور دفاعی صلاحیت رکھتا ہے۔انہوں نے بھٹکے ہوئے دوستوں سے کہا کہ وہ پہاڑوں سے واپس آکر قومی دھارے میں شامل ہوں۔انہوں نے کہا کہ تخریب کاروں سے سختی کے ساتھ نمٹا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :