ڈی پی او آفس میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 22:37

چنیوٹ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے حوالے سے سب سے پہلی تقریب ڈی پی او آفس میں ہوئی جہاں پرچم کشائی کے بعد یادگار شہداء پر ڈی پی او مستنصر فیروز اور چیرمین سی پی ایل سی چوہدری مسعود اقبال نے پھول چڑھائے بعدازاں پولیس لائن میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاںڈی پی او مستنصر فیروز نے سٹیج پر پڑی اپنی بڑی کرسیاں شہداء پولیس کے ورثاء کو دیتے ہوئے خود عام کرسیوں پر بیٹھ گئے اس موقع پر انہوں نے یوم پاکستان کی اہمیت پر خطاب کے بعدشہدائے پولیس کے ورثاء کو خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کو منانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ ان شہداء کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے جنہوں نے ملک اور امن کی خاطر تمام تراپنی جانو ںکا نذرانہ پیش کیا ان کا کہنا تھا 23مارچ 1940کو جب برصغیر کے مسلمانوں نے ایک علیحدہ ریاست کے لیے قرار داد پیش کی تھی اور 23مارچ 1956کو پاکستان کا پہلا آئین اپنایا گیا محکمہ ایجوکیشن طرف سے گورنمنٹ ہائی سکول میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں سی او ایجوکیشن لیاقت علی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رائے ارشاد نے خطاب کیا محکمہ پاپولیشن کی طرف سے بھی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس سے ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیش شہزاد اسلم باجووہ نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :