ْٹریفک پولیس نے مسافر ویگنوں میںغیر قانونی اور بغیر فٹنس سلنڈر لگانے پر چار افراد پکڑ لئے

جمعرات 23 مارچ 2017 22:37

چنیوٹ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ٹریفک پولیس نے مسافر ویگنوں میںایل پی جی گیس کے سلنڈر غیر قانونی اور بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کے لگاکر لوگوں کی جان کوخطرے میں ڈالنے والے چار ملزمان ( محمد وسیم ، محمد اعجاز ، محمد ذوالفقار ،فیصل ) کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔ علاوہ ازیں اوورلوڈنگ ، خطرناک ڈرائیونگ، بغیر روٹ پرمٹ اور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے پر105 چالان کیے گئے اور 40250 روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی / ڈی ایس پی ٹریفک رائے اللہ دتہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویگنوں میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر کے استعمال اور ڈرائیوروں کی غفلت لاپرواہی کی باعث متعدد جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ آئندہ روزآنہ کی بنیاد پر ضلع کے تمام بس اڈوں پر ویگنوں اور دیگر تمام مسافر وین کی چیکنگ ہو گی۔ویگنوں میں ایل پی جی گیس کے سلنڈر ، اوورلوڈنگ ، بغیر لائسنس ، بغیر فٹنس سرٹیفیکٹ ہونے پر اڈہ مالکان اور ڈرائیوروں کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی ۔ lh/mhn/msc2210

متعلقہ عنوان :