یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 22:37

چنیوٹ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) 23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے ڈی پی او آفس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او چنیوٹ مستنصر فیروز ، ڈپٹی کمشنر محمد ایوب خان، چیئرمین سی پی ایل سی چوہدری مسعود اقبال سمیت معززین شہریوں وکلا تاجر اور صحافی برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے ڈی پی او آفس میں یادگار شہدا پر سلامی دی اور پھولوں کی گلدستہ بھی نچھاور کیا اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ کا دن پاکستان کی تاریخ میں انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس دن قرارداد پاکستان پیش کی گئی اور پاکستان کو بنانے کیلئے ہمارے اکابرین نے بہت اہم کردار ادا کیا بعد ازاں یادگار شہدا پر مہمانان گرامی نے فاتحہ خوانی بھی کی علاوہ ازیں پولیس لائن چنیوٹ میں بھی یوم پاکستان کے حوالے سے اورشہدا پولیس ملازمین کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے بھی ایک پروقارتقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او چنیوٹ کیپٹن ریٹائر ڈ مستنصر فیروز ، ڈی سی او محمد ایوب خان نے خطاب کیا اور شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔

متعلقہ عنوان :