پولیس میں بھرتی کیلئے امیدواران کی قد چھاتی کی پیمائش کا شیڈو ل جاری

جمعرات 23 مارچ 2017 22:37

فیصل آباد ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) سپیشل پروٹیکشن یونٹ اور پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی بھرتی کے سلسلہ میں امیدواران کی قد ، چھاتی کی پیمائش کا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق آج 24 مارچ بروز جمعہ کو پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس میں بھرتی ہونے والے امیدواران جب کہ 25مارچ بروز ہفتہ کو سپیشل پروٹیکشن یونٹ میں بھرتی ہونے والے امیدواران اپنے اصل شناختی کارڈ اور رول نمبر سلپ ہمراہ لے کر بوقت 7 بجے صبح پولیس لائن فیصل آباد میں حاضر آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :