جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون103کریمینلز و مجرمان اشتہاری گرفتار ، ناجائز اسلحہ برآمد

جمعرات 23 مارچ 2017 22:37

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون103کریمینلز و مجرمان اشتہاری گرفتار ..
فیصل آباد۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) فیصل آبادپولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی جاری رکھتے ہوئے گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن اسلحہ ناجائز رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئی07عددپسٹل قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب95اشتہاری مجرمان اور08ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کر لیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے چرس1.520کلوگرام اور316لیٹر شراب برآمد کرلی ۔

متعلقہ عنوان :