یوم پا کستان کے سلسلہ میں ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن پر تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 22:17

یوم پا کستان کے سلسلہ میں ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن پر تقریب کا انعقاد
جھنگ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء)ضلعی ایمر جنسی افیسر انجینئر علی حسنین کی زیر نگرانی یوم قراداد پا کستان کے سلسلہ میں ریسکیو1122 سنٹرل اسٹیشن پر ایک پُروقار تقریب کا انعقاد ہواجس میںریسکیو سیفٹی افیسر میڈم اصغری پروین ،کنٹرول روم انچاج طاہر عباس،ٹرانسپورٹ مینٹینینس انچاج علی چنار عباس،اسٹیشن کواڈینیٹر محمد امیں،اکائونٹ افیسر ضیاء شاہد،میڈیا کواڈینیٹرمحمد زبیر اور دیگر افسران کے ساتھ ساتھ ریسکیور اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قران پاک سے ہوا جس کے فورن بعد پرچم کشائی ہوئی اور ریسکیو 1122کے جوانوں نے پریڈ کا اعلی مظاہر ہ پیش کیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی حسنین نے کہا کہ 23مارچ یوم قراداد پا کستان کی یاد تازہ کرتا ہے جو کہ ایک وعدے کی پہچان کا دن ہے اور وہ پہچان ہے ایک دھڑکن جو زندہ رکھتی ہے اس قوم کوہم اس دھڑکن کو کہتے ہیںمحبت اور یقین کیو ں کہ یہی محبت بناتی ہے ہمیں ایک قوم اور ہم سب کو چاہیے کہ اس ملک پاکستان کے لئے کچھ ایسا کر کے جائیں تاکہ آنے والی نسلوں کے دلوں میں ہمارا نام ایسے ہی زندہ رہے جیسا کہ ہمارے بڑوں نے اس کی سر بلندی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور ہمیں پیارا ملک پاکستان نصیب ہوا تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔