ْیوم پاکستان کے موقع پر پولیس کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 22:17

جھنگ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان کے روز شہدائے پولیس کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میںڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک ،پاک آرمی کے کرنل بلال، حاضر سروس و ریٹائرڈ پولیس افسران پولیس شہداء کے خاندان کے افراد ، ڈسٹرکٹ بار اور میڈیا کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی اور ڈی پی اوہمایوں مسعود سندھو نے پولیس شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تقریب کے میزبان ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے اپنے خطاب میںکہا کہ23مارچ یوم پاکستان کے روز جھنگ پولیس کے 38شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ مل بیٹھ کر انکے تمام حل طلب مسائل کا حل ڈھونڈا جاتا ہے اورانہیں یہ یقین دہانی کروائی جاتی ہے کہ جس طرح شہید اللہ کے ہاں زندہ و جاوید ہے اسی طرح پولیس ڈیپارٹمنٹ میں بھی شہدا کا یہی مقام ہے۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے کہا کہ شہید پولیس ملازمین کی بیوائوں کو مکمل ماہانہ تنخواہ کے ساتھ تمام مراعات باقاعدگی سے ادا کئے جا رہے ہیں اور شہداء کے ورثاء میں سے ایک فرد کو فوری ملازمت کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا گیاہے۔ ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے مزید کہا کہ پولیس شہداء کے نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچوں کو بھی مفت تعلیم ، کتب اور ٹرانسپورٹ کی مفت سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔بعد ازاں انہوںنے پولیس شہداء کے اہل خانہ سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انہیں امدادی چیک اور تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :