یوم پاکستان کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں خصوصی تقریب کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 22:17

جھنگ ۔23 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) یوم پاکستان(23مارچ )کے حوالہ سے ضلع کونسل ہال میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک تھے جبکہ ، چیئر مین ضلع کونسل بابر علی خان سیال، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہمایوں مسعود سندھو،پاک آرمی کے کرنل بلال، ضلع کونسل کے نائب چیئر مین ، عوامی نمائندوں،سرکاری افسران ، تعلیمی اداروں کے سربراہان، طلباء و طالبات اور دیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے قیام پاکستان کے اغراض و مقاصدبیان کرتے ہوئے کہا کہ 23مارچ صرف دو قومی نظریہ کا دن ہی نہیں بلکہ1940ء کواس روز پیش کی جانے والی قرارد داد لاہور کی بدولت ہی آزاد ملک پاکستان معرض وجو دمیں آیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک کو بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے مسلح افواج احسن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے جن پرقوم کو مکمل اعتماد ہے تاہم اندرونی خطرات سے نمنٹے کیلئے قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو عوام کی مکمل سپورٹ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوںنے کہا کہ ہمارا پیار ملک لازوال قربانیوں کی بدولت ہی نصیب ہوا جس کی تعمیرو ترقی اور خوشحالی کیلئے ہمیں اپنی کوششو ں کو مزید بروئے کار لانا ہوگا۔ تقریب کے دوران ضلع کونسل کے چیئر مین اور معروف شاعرو ادیب صفدر سلیم سیال نے قائداعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلم لیگ کی کاوشوں سے آزاد مملکت پاکستان کے حصول کے تاریخی پہلوئوں پر روشنی ڈالی۔بعد ازاں مختلف تعلیمی اداروں کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو شو پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :