مہمند ایجنسی میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا

جمعرات 23 مارچ 2017 21:24

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) مہمند ایجنسی میں یوم پاکستان جوش و خروش سے منایا گیا۔ غلنئی پی اے آفس میں پرچم کشائی تقریب۔ پی اے مہمند اور مہمند رائفلز ونگ کمانڈر نے لیویز فورس کے دستے سے سلامی لی۔عمائدین سے خطاب۔ غلنئی سیکنڈری سکول میں مرکزی تقریب اور تیسرا مہمند سپورٹس اینڈ کلچر میلہ کے اختتام پرکرکٹ ، کبڈی ،والی بال، بیڈمنٹن ،ڈاگ ریس ، جمناسٹک، رسہ کشی ،باکسنگ ، فٹ بال ٹیموں کا مارچ اور مقابلے۔

وزیرستانی اور خٹک ڈانس پیش کیا گیا۔ طلباء نے خاکے اور ملی نغمے پیش کئے ۔پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور مہمند رائفلز ونگ کمانڈر لیفٹننٹ کرنل عمیر نے انعامات تقسیم کئے۔ قومی مشران وکشران، وزیر ستان، باجوڑ اور پشاور کے سینئرصحافیوں اور کھلاڑیوں کی سینکڑوں تعداد میں شرکت۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی میں روایت کے مطابق یوم پاکستان جو وجذبے کے ساتھ منائی گئی۔

صبح کا آغاز پی اے مہمند آفس میں تلاوت کلام پاک اور پرچم کشائی سے کی گئی، پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر اور مہمند رائفلز ہیڈ کوارٹر ونگ کمانڈر کرنل محمد عمیر نے پرچم کشائی کی اور لیویز فورس کے دستے سے سلامی لی۔ اس موقعہ پر اے پی ایز نوید اکبر خان، حمیداللہ اور ڈائریکٹر سپورٹس فاٹا محمد نواز خان، ایجنسی سپورٹس منیجر اور مہمند ایجنسی کے تمام اقوام کے سرکردہ قبائلی مشران جبکہ قبائلی علاقہ اور پشاور کے سینئر صحافیوں حضرت خان مہمند، گل حیان باجوڑی ، زاہداللہ وزیر ، ظفر وزیر اور دیگر نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

اس موقعہ پرعمائدین کے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے پی اے مہمند محمود اسلم وزیر نے کہا کہ پاکستان ہمارے بانی رہنمائوں کے سخت جدوجہد اور مسلمانوں کی بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے۔ پاک سر زمین کی سربلندی اور حفاظت کے لئے سیکیورٹی فورسز ، افسران، عوام اور تمام با شعور طبقوں نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں۔ حکومت اورقبائلی عوام مل کربدامنی اور انتشار کے منصوبے ناکام بنائینگے۔

پاکستان ابھرتی عالمی قوت ہے جوپاکستانیوں کے لئے قابل فخر ہیں۔ اس کے بعد یوم پاکستان کے حوالے سے مہمند سپورٹس اینڈ کلچر اور پولیٹیکل انتظامیہ کے زیر اہتمام مرکزی تقریب ہائیر سیکنڈری سکول غلنئی میں منعقد ہوئی جسمیں تیسرے مہمند سپورٹس اینڈ کلچر میلے کے رسہ کشی، باکسنگ، جمناسٹک اور کتوں کے دوڑ کے اختتامی مقابلے ہوئے۔تقریب میں عمائدین ، جوانوں ، اور کھلاڑیوں نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی ۔

اس موقعہ پر لیویز فورس ، مہمند سپورٹس فیسٹیول کے مقابلوں کے فاتح ٹیموں اور دینی مدارس کے سپورٹس دستے نے گرائونڈ میں مارچ کیا اور تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔اسی طرح کورنمنٹ ہائی سکول حاجی یار جان نے پی ٹی شو اور گورنر ماڈل سکول کے طلباء نے ملی نغمے اور خاکے پیش کئے۔تقریب کے لئے گرائونڈ کو سبز ہلالی پرچموں اور غباروں اور بینروں سے سجایا گیا تھا۔ تقریب میں پولیٹیکل ایجنٹ مہمند اور مہمند رائفلزونگ کمانڈر اور دیگر حکام نے کھلاڑیوں اور طلباء میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :