بونیر، جماعت الدعو ة اور ایف آئی ایف کے زیر اہتمام 23مارچ کے حوالے سے ریلی کا انعقاد

جمعرات 23 مارچ 2017 21:24

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جماعت الدعو ةبونیر اور ایف آئی ایف کے زیر اہتمام 23مارچ کے حوالے سے بیس کلومیٹر ریلی کا انعقاد ،یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منایا گیا، وطن عزیز کے حق میں سواڑی چوک میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا،پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے ،کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،قومی پرچم ،بینرز اور پلے اٹھارکھے تھے ،انڈیا اور دیگر لادینی قوتوں کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی امیر ابو عمر انس کے سربراہی میں کثیر تعداد میں کارکنوں نے جوڑ بازار سے مرکزی بازار سواڑی تک بیس کلومیٹر ریلی نکالی، اس موقع پر شرکاء نے نکل کر سواڑی چوک میں یوم پاکستان کے حق میں جمع ہوکر زبردست اجتماع منعقد کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے ابو عمر انس ،فلاحی انسانیت فاؤنڈیشن کے عرفان اللہ ،عبد الکریم دلسوز ،علی داد ،ماسٹر خان زمان اور دیگر نے کہاکہ لادینی قوتیں پاکستان کے خلاف سازشین کرنے کیلئے بے تاب ہیں جن کے ناپاک عزائم جماعت الدعوة کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے پاکستان لاالہ الا اللہ کے نظرئے پر قائم ہے ،اس ملک کیلئے 1940سی1947تک مسلمانوں نے بڑی قربانیاں دی ہے لیکن میڈیا انہیں نظر انداز کررہے ہیں ،اسلامی پاکستان کے خلاف تمام سازشیں ناکام بنائیں گے اور اس ملک کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،یوم قرارداد پاکستان کے آج کے دن ہمیں یہ عزم کرنی ہوگی کہ ہم اس ملک کو میلے آنکھوں سے دیکھنے والوں کے عزائم اور ارادوں کو خاک میں ملائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایک منظم سوچ اور منصوبے کے تحت مسلمانوں کو فرقوں میں تقسیم کئے گئے ہیں،جماعت الدعوة ملک بھر کے محب وطن مسلمانوں کو اکھٹے کرنے کیلئے کوششوں میں لگی ہوئی ہے ،ہندوستان اور مغربی قوتیں ہمارے اصل دشمن ہے اور وہ کھبی دوست نہیں بن سکتے ،