یوم پاکستان کا مقصد دنیا میں اسلام کا بول بالا کر نا ہے ،پاکستان کے خلاف کسی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا اس کی آنکھیں نکال دینگے،قرار داد پاکستان کے موقع پر ہمیں اپنی قوم اور اسلامی دنیا کو متحد کر نے اور سازشوں کے خلاف مقابلہ کر نے کا عہد کر نا ہوگا ، ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے ایک بار پھر 1940ء ؁کے جذبے کی ضرورت ہے

جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان کایوم پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات سے خطاب

جمعرات 23 مارچ 2017 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جے یو آئی کے مر کزی ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کا مقصد دنیا میں اسلام کا بول بالا کر نا ہے ،پاکستان کے خلاف کسی دشمن نے میلی آنکھ سے دیکھا اس کی آنکھیں نکال دینگے،قرار داد پاکستان کے موقع پر ہمیں اپنی قوم اور اسلامی دنیا کو متحد کر نے اور سازشوں کے خلاف مقابلہ کر نے کا عہد کر نا ہوگا ، ملکی سلامتی کی جنگ لڑ رہے ہیں ،وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کے لیئے ایک بار پھر 1940ء ؁کے جذبے کی ضرورت ہے ، آج 70برس کے بعد سوال اٹھا یا جا رہا ہے کہ پاکستان کس مقصد کیے لیئے بنا پڑاپیگنڈہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر نہیں بنا ، ہمارا ایمان ہے اگر اس وقت کلمے کا نعرہ نہ لگایا جا تا تو پا کستان کبھی نہ بنتا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کویوم پاکستان کے حوالے سے یہاں مختلف تقریبات سے خطاب کررہے تھے ۔ مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ با با ئے قوم محمد علی جناح نے کہا تھا کہ ہمارے پا س بہترین دستور ومنشور قر آن مجید کی صورت میںموجود ہے انہوں نے قرار داد پاکستان مسلمانوں کے لیئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کے 70برس کے بعد بھی وطن عزیز جس مقصد کے لیئے حاصل کیا گیا تھا اس سے محروم ہے انہوںنے کہا کہ حکمرانوںکے غلط پالیسیوںکی وجہ سے ملک میں بدامنی عام ہے انہوں نے کہاکہ آئین میں اسلامی شقیں اور دینی تشخص عالمی استعمار کے نشانے پر ہے جس کیلئے ہمیں متحدہو کر ان سے مقابلہ کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ علماء کو سیاست میں حصہ لینے پر تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر واضح کرتا ہوں کہ اس ملک میں علماء کی سیاسی جدوجہد سے ہماری ماں ، بیٹی اور بہن کو تحفظ حاصل ہو انہوںنے کہاکہ اسلامی اقدار اور دینی تشخص قائم ہوا آج اگر علماء اسمبلیوں میں نہ ہوتے تو یہ ملک سیکولر سٹیٹ ہوتا انہوں نے کہا کہ پا کستان کو عدم استحکام کا شکار کر نے کے لیئے سازشیں عروج پر ہیں ان حا لا ت میں قوم میں اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ جے یو آئی کے کار کن وطن کی سلامتی اور دفاع کے لیئے پاک فوج کے ساتھ پہلی صفوں پر شانہ بشانہ لڑنے کے لیئے تیار ہیں ۔