کیا برج خلیفہ پر قومی پرچم کی عکاسی کیلئے حکومت پاکستان نے اماراتی حکومت کو رقم ادا کی؟ وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے وضاحت

muhammad ali محمد علی جمعرات 23 مارچ 2017 21:18

کیا برج خلیفہ پر قومی پرچم کی عکاسی کیلئے حکومت پاکستان نے اماراتی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23مارچ2017ء) وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ پاکستان نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی عکاسی کیلئے رقم ادا نہیں کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ برج خلیفہ دبئی پر پاکستانی پرچم کی عکاسی اماراتی حکومت کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت کی گئی ہے۔ بھارت نے یوم جمہوریہ پر پرچم کی عکاسی کیلیے اماراتی حکومت کو رقم ادا کی تھی۔ تاہم حکومت پاکستان نے پرچم کی عکاسی کیلیے کوئی رقم ادا نہیں کی۔ برج خلیفہ کو پاکستان پرچم میں رنگنے کے دلفریب مناظر آپ بھی ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :