طالبات پر حملہ کرکے نام نہادقوم پرستوں نے پشتونوں کو بدنام ورسوا کر دیا ‘مولانامحمد عارف

جمعرات 23 مارچ 2017 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا محمدعارف دمڑ نے کہا کہ طالبات پر حملہ کرکے نام نہادقوم پرستوں نے پشتونوں کو بدنام ورسوا کر دیا اسلامی جمعیت طلبہ کے خلاف بے بنیاد زہریلا پروپیگنڈہ کرنے والے اپنے نوجوانوں کو غنڈہ گردی ،دہشت گردی وتباہی اوربربادی کے حوالے کرکے بہت بڑانقصان کر رہے ہیں ۔

باپردہ حیادار خواتین کے پروگرام میں گھس کر ننگی گالیاں دینے والوں کی سرپرستی کرنے والے اسلامی جمعیت طلبہ کو تاقیامت ختم نہیں کر سکتے اور نہ کوئی پابندی کا خواب ان کا پوراہوگا ۔نوجوان نسل اور والدین اسلامی جمعیت طلبہ کیساتھ ہیں میڈیا اور قوم پرستوں کابے بنیاد پروپیگنڈہ ہمیں اپنی نظریاتی تعلیمی اسلامی خدمات سے نہیں رکھواسکتے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے مدرسہ دراسات الاسلامیہ میں دینی مدارس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں فحاشی وعریانی اورمخلوط بے پردہ مردوزن کے پروگرامات کے خلاف ہیں اور ہماری تمام ترسرگرمیاں آئین وقانون کے دائرے میں ہیں باپردہ حیادار خواتین پر حملہ پشتونوں کاکام نہیں یہ شرپسند وطلبہ اور تعلیم دشمن غنڈوں کاکام ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلبہ کی بدولت پنجاب یونیورسٹی میں طلبہ وطالبات کی عزت محفوظ ہیں ہم اسلامی جمعیت طلبہ کے ذریعے تعلیمی اداروں کے اندروباہر انشاء اللہ طلبہ وطالبات کی خدمت کرتے رہیں گے ۔ حکومت فوری طور پر تعلیمی اداروں میں شرپسندوں،طلبہ کے نام پر سیاست کرنے والے لاوارث طلبہ اور یونیورسٹی کے باہر سے آکر یونیورسٹی کے حالات وماحول کو خراب کرنے والوں کو گرفتار کرکے سزادیں ۔

اسلامی جمعیت طالبات کی خواتین وطالبات پر حملہ قابل مذمت ہے یونیورسٹی میں مخلوط ناچ گانے کے بے ہودہ پروگرامات کی اسلام وآئین میں کوئی گنجائش نہیں ۔خواتین وطالبات پر حملہ کرنے والے پشتون نہیں ہوسکتے ۔جماعت اسلامی خواتین بغیر پشتون کلچر ڈے کے یونیورسٹی میں پشتون کلچرڈے پروگرام پر حملہ کرنے والو ں کی مذمت کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :