کوئٹہ، اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام خواتین وطالبات سے بدتمیزی کیخلاف ریلی کااہتمام

جمعرات 23 مارچ 2017 21:22

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام پنجاب یونیورسٹی میں جمعیت طالبات کے کیمپ کو اکھاڑنے ،خواتین وطالبات سے بدتمیزی ،طلبہ کو زخمی کرنے اورغنڈہ گردی کے خلاف ناظم صوبہ مرتضٰی خان کاکڑ کی قیادت میں جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر سے ریلی نکالی گئی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی ریلی میںشامل طلبہ نے پنجاب یونیورسٹی میں قوم پرستوں کی دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے پریس کلب کے سامنے اس مظاہرے سے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر ،اسلامی جمعیت طلبہ کے صوبائی جنرل سیکرٹری صابرصالح پانیزئی ،جمعیت طلبہ عربیہ کے صوبائی منتظم حافظ خلیل الرحمان شاہوانی ، ندیم صابر بلوچ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ تعلیمی اداروں میں نہ ہوتی تو طلبہ وطالبات کی عزتیں محفوظ نہ ہوتی ۔

(جاری ہے)

غنڈہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے بلوچستان کے سرپرست حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے آگ بڑھکانے کے بجائے حالات کودرست کرنے اور تعلیمی اداروں کو غنڈوں سے پاک کرنے کیلئے کام کریں ۔پنجاب یونیورسٹی میں طالبات وخواتین پر حملہ کرنے والے نہ بلوچ اور نہ ہی پشتون تھے بلکہ یہ انہوں نے اپنی تربیت وغلط ماحول کی وجہ سے کیا اب اگر ان کوسزادینے کے بجائے ان کو بچانے کی باتیں ہورہی ہیں تو کہ اپنی نوجوانوں کو تباہ کرنے او راخلاقیات کا جنازہ نکالنے کی سازش ہیں جو کوناکام بناناوقت کی اہم ضرورت ہے اسلامی جمعیت طلبہ پر پابندی لگانے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

اسلامی جمعیت طلبہ بلوچستان میں فعال ہوگی تو بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں بھی تعلیم اور صرف تعلیم وتربیت ہوگی ۔ پشتونوں کو بدنام کرنے کیلئے کلچر ڈے کے نام پر فحاشی وعریانی عام کرنے والے تعلیم وتعلیمی اداروں کو تباہ کرنا چاہتے ہیں بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو بھی انہی عناصر نے تباہ کر دیا لاوارث قوم پرستوں نے بلوچستان کے ہونہار طلبہ کی مستقبل کوتباہ کر دیا غریب خاندان بچوں کو بہتر تعلیم دینے کیلئے انہیں پنجاب یونیورسٹی بجھوادیتے ہیں مگر وہاں قوم پرست انہیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرکے ان کی مستقبل کو تباہ کرکے فحاشی وعریانی وبے مقصدیت اور لادینیت کاعادی بنا دیتے ہیں ہم تعلیم تعلیمی اداروں اوراپنے نوجوانوں کو تباہ نہیں ہونے دیں گے بلوچستان کے قوم پرست حالات وواقعات سے بے خبر او رمیڈیا حقائق کو مسخ کرکے یکطرفہ کوریج کر رہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :