یوم پاکستان کا دن ہے ایک تاریخ ساز دن ہے جس کیلئے ہمارے آبائو اجداد بے پناہ قربانیاں دیں ڈپٹی کمشنر کچھی، شاہ فہد احمد

جمعرات 23 مارچ 2017 21:22

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہد احمد،عبداللہ بلوچ اور دائو د رند ، نے کہا ہے کہ 23مارچ یوم پاکستان کا دن ہے اور یہ وہ تاریخ ساز دن ہے جس میں ہمارے آبائو اجداد نے طویل جدوجہد اور بے پناہ قربانیاں دیں کر اس ملک کو حاصل کیا اور اس وطن عزیز کی حفاظت کر نا ہم سب کا فرض ہے مسلماناں برصغیر نے قائد اعظم کی قیادت میں واضع نصب العین کا تعین کیا تحریک پاکستان ایک عوامی تحریک تھی اور قائد اعظم نے ہندو اور اینگریز کی سازشوں کا ڈٹ کرمقابلہ کیا نئی نسل تعلیم پر توجہ دے اور ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ مسلماناں برصغیر نے آزاد وطن کے حصول کے لیئے بڑی قربانیاں دیں مسلماناں برصغیر خوش قسمت تھے کہ انہیں قائداعظم جیسا رہنما مل گیا 1940میں واضع نصب العین کا تعین کیا گیا اور 1947میں ہمیں آزادی مل گئی نئی نسل مشاہیر تحریک آزادی کی حیات و خدمات کا مطالعہ کرے ان ہستیوں کی بدولت ہی ہم آزادی کی فضائوں میں سانس لے رہے ہیں اساتذہ کرام اور والدین نئی نسل کی کردار سازی میں کردار اد ا کریں ۔

(جاری ہے)

وہ یوم پاکستان کے حوالے سے کچھی گورئمنٹ بوائز ہائی اسکول ڈھاڈر میں پروقار تقریب سے خطاب کر رہے تے ۔جس میں ہائر سیکنڈری اسکول ڈھاڈر ،کمونٹی اسکول رند علی ،گرلز ماڈل اسکول رندعلی کے طلبا و طالبات نے شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر کچھی شاہ فہد احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر وکیل احمد کاکٹر ،چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈھاڈر سید محمد علی شاہ ،جی ٹی اے کچھی میر شان رند و دیگر عمائدین کی آمد پر طلباء نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر ان پر پھولوں کی پتیوں سے ان کا استقبال کر کے خصوصی سلامی بھی پیش کی اسٹیج سکیڑیر ی کے فرائض عبداللہ بلوچ سنبھالتے ہوئے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت سے کیا تقریب کے آغاز کے بعد ڈھاڈر کے مختلف اسکولوں کی بچیوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اور یوم پاکستان کے حوالے سے تقریریں کی جس پر پور ا حال میں پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے ۔

مقررین نے خطاب کر تے ہوئے کہاہے کہ ہم اپنے بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کا نہ صرف تصور کیا بلکہ بے شمار قربانیاں دیکر اسے حاصل کیا قلم کی تلوار سے ہی قوم پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر لائیں گے اپنے ملک پر کسی کی آنچ نہیں آنے دیں گے ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ہم تن من دھن قربان کر دینگے اور فروغ تعلیم سے پاکستان کو موجودہ حالات سے نکالیں گے پاکستان کو قائد اعظم اور شاعر مشرق کا پاکستان بنانے کے لیے اپنی انفرادی اور اجتماعی کوشیش جاری رکھیں گے ہمیں بطور قوم اس امر کا بھی جائزہ لینا ہوگا کہ کی ہم قرارداد پاکستان کی روح کے مطابق اپنا کردار ادا کر رہے ہیں قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے ایک ایسی ریاست کے حصول کے لیے جدوجہد کی جس میں سماجی انصاف ،برابری اور اخوت ،جمہوریت،انصاف اور قانون کی حکمرانی کا نظام رائج ہو کر قائد اعظم کے اصولوں کو اپنا کر ترقی یافتہ قوموں کی صف میں کھڑے ہو سکتے ہیں مقررین نے مذید کہا کہ وطن عزیز کو مسائل کے بھنور سے نکال کر عظمت اور بلندی کی جانب گامزن کیا جائے گا پاکستان کو دنیا کی کوئی بھی طاقت کسی بھی مقالبے میں شکست نہیں دے سکتی بچوں ،بچیوں میں نظر آنے والا اتحاد اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی گامزن سے دور نہیں آخر میں چائے پارٹی کا انتظام کیا گیا اور انعامات بھی تقسیم کئے ۔

متعلقہ عنوان :